ٹریکٹر الٹ جانے سے 4 افراد کی موت

   

بداؤں ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بداؤں میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جانے سے چار افراد کی موت اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ اگھائیتی علاقہ کے کھیتورا بھگونت گاؤں میں پیش آیا اور اس حادثہ میں مرنے والوں میں 40 سالہ اجمل ، 28 سالہ ناصری اور 30 سالہ نفیس شامل ہیں اور یہ تمام مزدور تھے۔ علاوہ ازیں زخمی افراد کو دواخانہ منتقل کیا گیا جن میں دوران علاج ایک اور شخص کا بھی انتقال ہوگیا۔ چوتھے شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی ہے لیکن پولیس نے تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا ہے ۔