ٹریکٹر ریلی میں تشدد ابوعاصم کی اشتعال انگیز تقریر کا نتیجہ: بی جے پی

   

ممبئی۔ دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں تشدد مہاراشٹرا سماج وادی پارٹی کے لیڑر ابوعاصم کی ممبئی میں اشتعال انگیز تقریر کا نتیجہ ہے یہ الزام آج یہاں بی جے پی نے عائد کیاہے اور اسکی تفشیش کا مطالبہ کیاہے۔ اس تعلق سے ریاستی بی جے پی کے لیڈر و ایم ایل اے اتل بھٹکھلکر نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک مکتوب روانہ کر کے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما ابو اعظمی کے خلاف دہلی میں 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی رہنما نے الزام لگایا کہ 25 جنوری کو آزاد میدان میں کسانوں کے احتجاج کے دوران اعظمی نے اشتعال انگیز تقریر کی اور اگلے ہی دن قومی دارالحکومت میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔