ٹریکٹر سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

   

یلاریڈی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے 36 سالہ اشوک رات کو چل رہے ٹراکٹر سے نیچے گرنے پر ہلاک ہوگئے ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر سبرامنیم چاری کی تفصیلات کے مطابق اشوک اپنے جانوروں کے اصطبل کی زمین کو ہموار کرنے کیلئے مورم مٹی ڈلوایا ۔ ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والا ناگراج اپنی ٹریکٹر میں مورم مٹی لے آیا اور اشوک کے اصطبل تک لے جاتے وقت ٹراکٹر کے انجن اور ٹرالی کے درمیان بیٹھا ۔ اشوک حادثاتی طور پر گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو فوری علاج کیلئے میدک دواخانہ منتقل کر رہے تھے کہ درمیانی راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی بیوی ہیمالتا کی شکایت پر پولیس نے شکایت درج کرلیا اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ متوفی کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ ایم اشوک کی اچانک حادثہ میں موت پر موضع میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔