ٹریکٹر کے ٹکرانے سے دیوار منہدم محو خواب لڑکا ہلاک

   

یلاریڈی۔/29 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹریکٹر دیوار سے ٹکرانے پر گھر میں محو خواب لڑکے پر دیوارمنہدم ہوکر گرپڑی اور حالت نیند میں ہی معصوم لڑکا موت کا شکار ہوگیا۔ یہ حادثہ منڈل گندھاری کے گنڈویٹ علاقہ میں پیش آیا۔ موضع سے تعلق رکھنے والی گنگامنی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ محو خواب تھی کہ اسی موضع سے تعلق رکھنے والے نریش کا ٹریکٹر لاپرواہی سے چلانے پر گھر کی دیوار کو تیزی سے ٹکر دے دی جس سے گھر میں محو خواب افراد پر دیوار منہدم ہوکر گرپڑی اور گنگا منی کے 10 سالہ معصوم بیٹے کے سرپر مٹی کا تودا گرنے پر وہ مقام حادثہ پر فوت ہوگیا۔ گنگامنی اور دوسرا بیٹا سنگمیشور زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ سب انسپکٹر مسٹر سریکانت نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔