ٹری مین آف انڈیا پدم شری رامیا چل بسے

   

وزیراعظم : چیف منسٹر و دیگر جماعتوں کے قائدین کا خراج
حیدرآباد ۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) ایک کروڑ سے زیادہ پودے لگاکر ماحولیات سے محبت کا ثبوت دینے والے 87 سالہ ’ٹری مین آف انڈیا‘ رامیا چل بسے۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ ناسازی صحت کے باعث آج صبح ارکان خاندان نے انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد موت کی تصدیق کردی۔ یہ اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی چیف منسٹر ریونت ریڈی ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک بی جے پی صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ‘سابق چیف منسٹر کے سی آر و مرکزی و ریاستی وزراء اور مختلف سیاسی قائدین نے رامیا کی موت پر صدمے کا اظہار کرکے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی پودے لگانے میں گذار دی۔ سال 2017ء میں مرکزی حکومت نے ان کی خدمات کے احترام میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔2