ٹسٹ ڈرا،مندنا بہترین کھلاڑی

   

گولڈ کوسٹ۔ہندوستان نے میٹرکون اسٹیڈیم میںگلابی گیند کے واحد ٹسٹ کے چوتھے دن نتیجہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن پہلے دو دنوں میں بارش کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں بچا جس سے مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا ۔ مہمان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہوگئیں اور میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ڈرا ٹسٹ سے دو پوائنٹس حاصل کیے لیکن ملٹی فارمیٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 6-4 سے برتری حاصل ہے۔ہندوستان نے پہلی اننگز میں ہندوستان نے 377/8پر اپنی اننگز ختم کیا جس کے بعد آسٹریلیانے241/9 پر اپنی اننگز ختم کی۔دوسری اننگز میںہندوستان 135/3d اور آسٹریلیا 36/2 رہے۔مندنا کو سنچری پر مقابلہ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔