میلبورن ۔ لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹاپ ایوارڈ ٹسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کر دیا۔کرکٹ اسٹریلیا کے مطابق شین وارن ٹسٹ پلیئر آف دی ایر کا ایوارڈ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے گا۔آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کی تقریب 30 جنوری کو منعقد ہو گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔شین وارن کو اپنے ہوم گراونڈ میلبورن کرکٹ گراونڈ سے خصوصی لگاو تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ایم سی جی آنے کیلئے کہا تھا۔ واضح رہے کہ لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن مارچ میں دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔