دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی کہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کا دوسرا ایڈیشن 7 تا 11 جون 2023 ، انگلینڈ کے اوول میں کھیلا جائے گا۔اوول نے اپنی بھرپور تاریخ میں 100 سے زیادہ ٹسٹ میچوں کی میزبانی کی ہے، اور جون میں آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی سرفہرست دو ٹسٹ ٹیموں کا خیرمقدم کرے گا، جو دو سال کے سخت مقابلے کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میس کے لیے مقابلہ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ٹسٹ کیلنڈر میں سب سے بڑا ایونٹ ہے اور یہ کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ کا ایک ہفتہ طویل جشن ہے۔