کولمبو۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ بعض ٹورنامنٹس کو موجودہ حالات میں برقرار رکھنا ممکن نہیں تاہم اس بات کی کوشش کرنا چاہئے کہ ٹسٹ فارمیٹ زندہ رہے اور اس کی دلچسپی کو قائم رکھا جائے۔ اگر طویل فارمیٹ کو پیسہ کمانے والی مشین سمجھنے کی کوشش کی گئی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس طرزکی کرکٹ سے مالی فوائد کا حصول آسان نہیں جبکہ اس کیلئے ایشز سیریز جیسے شائقین سے بھرے میدان درکار ہوتے ہیں۔اس فارمیٹ پر کسی فائدے کے بغیر سرمایہ کاری کی جائے اور یاد رکھیں کہ رقابت کا عنصر پیدا کئے بغیر اس کی مقبولیت میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔
