نئی دہلی ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ پر کورونا وائرس کا گہرا اثر پڑا ہے اور صرف ہندوستانی ٹیم ہی اس کے وجودکو بچا سکتی ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔ چیپل کے بموجب اگر ہندوستانی ٹیم ٹسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں لیتی ہے تو پھر اس کے وجود کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔