ٹسٹ کرکٹ کے 27 سال پیچھے جانے کا خدشہ

   

دبئی۔11اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کوروناوائرس کے سبب ٹسٹ کرکٹ 27سال پیچھے چلی گئی ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اس بات کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر انگلینڈ میں اس موسم گرما میں ٹسٹ سیریز ممکن ہوئی تو اس میں غیر ملکی امپائرز کی بجائے انگلینڈ کے اپنے امپائرز کھڑے ہوں گے۔ جس حد تک ممکن ہوسکا غیر ملکی عہدیدراوںکے سفر کو محدود کیا جائے گا اس طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ اس کے اپنے امپائرز کھڑے ہوں گے۔ اگرحالات ایسے ہی رہے تو اس کے بعد پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھی ایسا ہی ہوگا اگر ایسا ہوا جس کا خدشہ بھی موجود ہے اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اپنے ہی بنائے ہوئے قانون کو معطل کرنے پر غور کرکے اسے نافذ کرنے جارہی ہے تو یہ کرکٹ کی دنیا میں 27سال بعد ایسا ہوگا کہ ٹسٹ کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز کی بجائے مقامی امپائرز کھڑے ہونگے۔کرکٹ کی عالمی تنظیم نے1993سے ٹسٹ کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز کی تقرری لازمی قرار دی تھی۔