لندن، 3 ستمبر(پی ٹی آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کْک نے تجویز دی ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں ٹیموں کو یہ اختیار دیا جانا چاہیے کہ وہ 160 اوورزکے اندر کسی بھی مرحلے پر نیا بال لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق صرف 80 اوورز کے بعد نیا بال دستیاب ہو۔کْک نے مزید کہا ہے کہ اس تبدیلی سے طویل فارمیٹ میں زیادہ لچک اور حکمتِ عملی کی گہرائی پیدا ہوگی۔ آپ کے پاس ان 160 اوورز کے لیے دو نئے بال ہوں، اور آپ دوسرا بال جب چاہیں استعمال کر لیں۔ چاہے آپ چاہیں تو 30 اوورز کے بعد ہی لے لیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے بیٹ اور گیند میں توازن رہے گا ۔