ٹماٹرکی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں بارش کے علاوہ پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش ، ٹاملناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال سے حیدرآباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ خاص طور پر ٹماٹر کی قیمت فی کیلو 100 روپئے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیاز ، آلو اور دیگر ترکاریوں کی مہنگی ہوگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بارش کے علاوہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ بھی اس کی وجہ ہے۔