ٹماٹر سے لدا ٹرک الٹ گیاسکیوریٹی کیلئے پولیس متعین

   

حیدرآباد15جولائی (سیاست نیوز) ایک غیر معمولی واقعہ میںحیدرآباد۔ ناگپور ہائی وے پر ٹماٹر سے لدا ٹرک الٹ گیا جس کے بعد ٹماٹر کی چوری اور لوٹ کو روکنے کیلئے پولیس کو متعین کرنا پڑا ۔ قومی شاہراہ پر ٹماٹر منتقل کرنے والا ایک ٹرک کولار کرناٹک سے نئی دہلی جا رہا تھا کہ وہ راستے میں الٹ گیا ۔ ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے ۔ اس کو لوٹ اور چوری سے بچانے کیلئے ہائی وے پٹرولنگ ٹیم کے علاوہ چار پولیس اہلکاروں کو متعین کیا گیا ۔ شام تک ٹماٹر کو کریٹس کے ذریعہ الٹے ہوئے ٹرک سے خالی کیا گیا ۔ ٹرک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس ٹرک میں 22 لاکھ روپئے مالیتی 18 ٹن ٹماٹر تھے جو دہلی منتقل کئے جا رہے تھے ۔دہلی میں ٹماٹر کی قیمت 150 روپئے فی کیلو سے بھی بڑھ گئی ہے ۔