حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اکثر دیکھا گیا کہ ملاوٹ شدہ گھی ، پنیر وغیرہ بھی مارکٹ میں آرہا ہے ۔ ان ملاوٹ شدہ اشیاء کی فہرست میں ٹماٹر بھی خدشات کے بعد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ ٹماٹر پر کیمیکل کا استعمال ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں ایک کسان کچے ٹماٹر کو کیمیائی محلول میں ڈبو رہا ہے جس سے کچے ٹماٹر سرخ اور چمکدار ہورہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹروں کو عام کیمیکل ، ایتھفون کا استعمال کیا جارہا ہے جو ٹماٹروں کو پکنے کے وقت کو تیز کرتے ہوئے کم مدت میں کچے ٹماٹر سرخ ہوجاتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹروں کو تیزی سے پکنے کے لیے کاربائیڈ کا بھی استعمال کیا جارہا ہے اور اس میں چمک لانے کے لیے موم کی کوٹنگ کی جارہی ہے ۔ حد سے زیادہ چمکدار بالکل سرخ اور مضبوط ٹماٹر کو ایتھیلینس یا کلیشیم کاربائیڈ جیسے کیمیکل کا استعمال کر کے مصنوعی طور پر پکایا جارہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق قدرتی ٹماٹروں میں عام طور پر ناہموار پکنے ، ہلکے دھبے یا تنے کے قریب سبز پیلے دھبے ہوتے ہیں ۔ قدرتی طور پر پکے ہوئے ٹماٹروں میں ہلکی مٹی کی خوشبو ہوتی ہے ۔ کیمیکل استعمال کرنے والے ٹماٹروں میں خوشبو نہیں ہوتی ۔ ٹماٹر کو ایک پیالے میں 30 سے 40 منٹ تک پانی میں بھگو دیں ۔ اگر موم یا مصنوعی رنگ کا استعمال کیا گیا تو تیل کی باقیات پانی پر تیرتی ہوئی نظر آئے گی ۔۔ ش