ممبئی :ملک میں ٹماٹروں کے مہنگے داموں پر بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی۔مانسون کی بارشوں کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں سیلاب آیا ہوا ہے جس کے باعث نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور ٹماٹروں کی فصلوں کو سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے ۔ٹماٹروں کی قیمت نے ناصرف عام شہریوں بلکہ فلمی ستاروں کے کچن کو بھی متاثر کیا ہے اور اسی حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک مارکیٹ میں ٹماٹر خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ جیسے ہی اداکارہ نے ٹماٹر اٹھایا تو ٹماٹر نے ان کی مشہور فلم دھڑکن کا ڈائیلاگ ‘تم نے مجھے کیوں چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر’ کہا جس پر اداکارہ نے ٹماٹر کو واپس رکھ دیا۔