ہنمکنڈہ میںڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئرآفیسر ڈاکٹرغوث حیدراوردیگرکی عوام سے ملاقات
ورنگل۔3جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشیل اسکولس او ر کالجس انگلش میڈیم میںطلباء کے داخلہ کے لئے ڈاکٹر کے اے غوث حیدر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر ضلع ہنمکنڈہ نے آج رائے پورہ ہنمکنڈہ میں اپنے عملہ اور معروف سماجی کارکنوں کے ساتھ ملکرگھر گھر مہم چلائی۔انہوںنے رائے پورہ علاقہ کے مختلف محلوں میں گشت کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور اپنے بچوں کو میناریٹی اسکولس اور کالجس میں داخلہ دلوانے کی اپیل کی۔انہوںنے اس موقع پر والدین کو ٹمریس اسکولس اور کالجس کے فوائد اور ان کو ملنے والی مفت سہولتوں سے متعلق واقف کروایا۔بعد ازاں مقامی ریسڈیشنل اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوںنے یہاں طلباء کے ساتھ طعام کیا۔اس گھر گھر مہم میں ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچول فورم ورنگل ،سید اکبر ، محمد نعیم الدین ،اعجاز احمد بہاری اور دیگر لوگ موجود تھے۔قبل ازیں غوث حیدر نے ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں واقع اپنے چامبر میںٹمریس کے پرنسپلس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔انہوںنے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ ضلع سطح پر موجود تمام اسکولس و کالجس میں طلباء کے اڈمیشن کے نشانہ کی تکمیل کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔اس موقع پر غوث حیدر نے ٹمریس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹمریس اسکولس اور کالجس میں طلباء کے داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے گھر گھر مہم چلائیں اور میناریٹی اسکولس و کالج کے فوائد سے طلباء کے والدین کو واقف کروائیں۔اس موقع پر کے راجو سپرنٹنڈنٹ ،ڈاکٹر سید خواجہ محسنہ بیگم اردو ا?فیسر ،پرنسپل ڈاکٹر جے ستیش ،نیرجا ،آر ایل سی اور پرنسپلس موجود تھے۔