متاثرہ لڑکیوں کو دواخانوں سے رجوع کیا گیا ۔ حالیہ واقعات کے بعد عوام میں بے چینی
حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں ناقص انتظامات اور کمزور ایڈمنسٹریشن پھر ظاہر ہوگیا ۔ شہر کے باغ لنگم پلی اقلیتی اقامتی اسکول (گرلز) مشیرآباد کو 23 لڑکیاں سمیت غذا کا شکار ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ درد شکم، دست و قئے کی شکایت پر ان لڑکیوں کو شہرکے سرکاری دواخانوں میں منتقل کیا گیا۔ 16 لڑکیوں کو شہر کے کنگ کوٹھی اور 6 لڑکیوں کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاع کے بعد میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار بچوں کا حال پوچھنے ہاسپٹل پہنچے۔ لڑکیوں کے اس اقامتی اسکول میں اس طرح کے واقعہ سے تشویش پائی جاتی ہے اور ایسے واقعات کے ذریعہ ٹمریز کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ حالیہ دنوں ٹمریز کے واقعات سے عوام میں خوف و دہشت ہے ۔ اقلیتی اقامتی اسکول میں اس طرح کے واقعات کا سخت نوٹ لیا جانا چاہئے۔ اقلیتی اقامتی اسکول میں سرکاری سہولیات بالخصوص غذا کی جانچ لازم ہو جاتی ہے۔ سمیت غذا کے استعمال سے متاثرہ طلبہ کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ساتھ ہی غذا کو سپلائی کرنے والے اور نگرانکار افراد کی مبینہ لاپرواہی اور ان کی مجرمانہ غفلت کا سخت نوٹ لیا جانا چاہئے ۔ ع