حیدرآباد: 10 اگست (راست) ٹمریز تلنگانہ مینارٹی ریزیڈنشیل جونیئر کالج میں 840 جونیر لکچررس کے تقررات کے لیے 23 اگست کو تحریری امتحان مقرر ہے۔ جو جنرل نالج کے 25 نشانات 12 آبجکٹیو ٹائپ اور 12 سبجکٹیو ٹائپ، تدریسی مطالعہ 25 نشانات ، 12 آبجکٹیو ٹائپ اور 13 سبجکٹیو ٹائپ اور متعلقہ مضمون کے 50 سوالات میں 25 آبجکٹیو ٹائپ اور 25 سبجکٹیو ٹائپ ہوں گے۔ تحریری امتحان کے بعد انٹرویو کے لیے 1:1 کے تناسب سے 100 نشانات کا زبانی امتحان ڈیموکلاس 15 ۔ مضمون نالج 15 ، کمیونکیشن اسکل 10۔ اور ریزیڈشیل اسکولس کی معلومات 10 جملہ 50 نشانات ہیں۔ 23 اگست کی تاریخ آخری ہے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انٹرنس امتحانات کی تاریخ سے ٹکرائو ہے جو 23 اگست کو ہی رکھے گئے، حکام نظرثانی کریں۔ اہم اے حمید سے اس کی مکمل رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 5 تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں۔ 15 اگست کو ایک تمثیلی امتحان اور لکچر رکھا جارہا ہے۔ جو امیدوار فارم داخل کئے ہیں وہ استفادہ کریں۔