کاماریڈی ۔10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹمریس جونیئر کالج دیون پلی کاماریڈی اس سال سو فیصد نتائج کے ساتھ طلباء نے اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں سال دوم MPC ئل کلیان 1000؍974 اور پریم داس، 1000؍957 ۔ BPC سے محمد فصیح الدین 1000؍968 این نتیش949؍ 1000 نمبرات حاصل کئے سال اول کے طلباء میں اویس464؍ 470 باسط456؍ 470 نے نشانات حاصل کیے ہیں اس موقعے پر پرنسپل جناب امتیاز علی سر اور تمام فیکلٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور طلباء کو مبارکباد دی ہے۔
اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس کے شاندار نتائج ،ٹمریز سکریٹری کو مبارکباد
نظام آ باد /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت SSC کے نتائج 10مئی کو جاری کردئے گئے ۔ مسٹر احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے بتایا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے قائم کردہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس TMREISکے SSC نتائج کے علاوہ انٹر میڈیٹ کے نتائج بھی انتہائی شاندار رہے ۔ اس طرح اقلیتی اقامتی اسکول TMREIS بودھن کے نتائج 93 فیصد رہے ۔ مسٹر احمد بخاری نے ریاست تلنگانہ میں ٹمریز کے شاندار نتائج پر سکریٹری بی شفیع اللہ کے علاوہ تمام پرنسپلس ٹیچرس اور ٹمرز بودھن کے پرنسپل ہدایت علی اور ایم اے خا لق جمیل احمد خان و مذکورہ اسکول کے دیگر اساتذہ کو مبارکباد د ی ۔
اقلیتی اقامتی اسکول الگول کے صد فیصد نتائج
ظہیرآباد /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل راملو اور کالج پرنسپل کلیم صدیقی جمیل کی اطلاع کے مطابق اقلیتی اقامتی اسکول الگول کے طلباء نے جاریہ تعلیمی سال 2022-23میں دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج حاصل کئے۔ جس میں طالب علم محمد اسلم جی پی اے 9.7 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا – پرنسپل نے اساتذہ کو مبارکباد دی جنہوں نے اس کامیابی میں تعاون کیا اور ہمہ وقت ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ٹمریز سرسلہ و ویملواڈہ میں ایس ایس سی کے بہتر نتائج
سرسلہ، گمبھی راوپیٹ/10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات 2023 کے نتایج کااعلان کردیاگیا، راجننہ سرسلہ ضلع میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول فار گرلز تنگالہ پلی اور تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول فار بوائز ویملواڈہ کے بھی بہتر نتایج برآمد ہوئے، تنگالہ پلی اسکولس سے جملہ 49 طالبات شریک امتحان تھے جن میں 48 طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح ویملواڈہ اسکول سے 44 طلبہ شریک امتحان تھے جن میں 43 نے کامیابی حاصل کی اس طرح ان دو اسکول میں نتائج کا تناسب %98 فیصد رہا۔