کیرامیری ۔26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیتہ العلماء شاخ جینور و کیرامیری کی جانب سے مائناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوے ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے والے کیرامیری منڈل کے موضع بزرگ کیری کے طالب علم سید اکرام الدین کی آج مستقر کیرامیری میں شال پوشی کی گئی اور دعاؤں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سید ہارون رشید،مولانا معراج مفتی عبدالحکیم حافظ عبدالصمد اور دیگر موجود تھے ۔