ضلعی سطح کے کھیل کود مقابلے میں انعامات، پرنسپل کی جانب سے مبارکباد
مٹ پلی۔/30 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم ( ٹمریز ) بوائز (1) جونیر کالج کریم نگر کے کھیل کے میدان ( گراؤنڈ ) پر منعقدہ ضلعی سطح کے کھیل کود طلباء کے مقابلوں میں مٹ پلی ٹمریز بوائز (1) کا بہترین مظاہرہ رہا۔ بشمول جماعت دہم کے طالب علم محمد ابوبکر انڈر17 بوائز کی دوڑ کے مقابلہ میں انعام اول حاصل کیا۔ جماعت ہشتم کے طالب علم کلیان نے 600 میٹر کی دوڑ میں انعام اول حاصل کیا ۔ جماعت دہم کے طالب علم محمد عتیق نے 500 میٹر کی دوڑ میں انعام دوم جبکہ محمد سہیل جماعت دہم کے طالب علم نے 3000 میٹر کی دوڑ میں انعام سوم حاصل کیا۔ بیاڈ منٹن میں محمد صادق، محمد عرفان ، محمد ساجد، رتویک، ستیش کی ٹیم نے انعام دوم حاصل کیا۔ ریلے ریس ( دوڑ ) میں محمد عرفان ، محمد سہیل ، محمد ابوبکر صدیق، سری جان نے 4×400 ( 1600) میٹر کی دوڑ میں انعام اول حاصل کیا جبکہ 4×100 (400 ) میٹر کی دوڑ میں محمد عرفان ، محمد سہیل ، محمد ابوبکر صدیق ، سری جان نے انعام دوم حاصل کرتے ہوئے ٹمریز بوائز (I) مٹ پلی کا نام روشن کیا۔ اس خصوص میں پرنسپل کے تروپتی کے علاوہ آر ایل سی ڈاکٹر سید حامد کو آر ڈینیٹر پرشوتم ، اساتذہ نعیم النساء بیگم، شیرین فاطمہ ، عالمہ نصرت، فرزانہ خانم، بھارتی ، عائشہ صدف، انوشا، شروتی، سومتی، وشوا تیجہ، نریندر، محمدعبدالعزیز ، محمد سراج الدین، محمد عامر ، عبدالمتین ، عبدالحمید، نوین کمار ( پی ای ٹی )، محمد امین الدین، عبدالمقیم، محمد مختار، خواجہ پاشاہ ، محمد شاہد اور طلباء نے مبارکباد پیش کی۔