صبح اور شام سشن لا لزوم ۔ سوسائیٹی کی جان سے سرکولرکی اجرائی
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی کے زیرانتظام تمام 205 اداروں میں جسمانی تعلیم کے عملے کو اب بغیر کسی استثناء کے ایک مشترکہ ٹائم ٹیبل پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ٹمریز کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں واضح کیا گیا ہیکہ فزیکل ڈائرکٹرز اور فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ دونوں کو تمام کام کے دنوں میں ہر صبح اور شام کو سیشن کرنا چاہئے۔ یہ حکم ضلعی اسپورٹس کوآرڈینیٹرز کی شکایات کے جواب میں آیا ہے جنہوں نے بتایا کہ کچھ پرنسپل عملے کو روزانہ ایک شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ کچھ معاملات میں ایک استاد کو صبح اور دوسرے کو شام کیلئے الاٹ کیا گیا جس سے سوسائٹی نے پہلے منظور کئے گئے شیڈول میں خلل ڈالا۔ محکمہ نے اب تمام علاقائی سطح کے رابطہ کا دورہ اور پرنسپلوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ بغیر کسی تبدیلی کے ہدایات پر عمل کریں۔ نظام کو سپورٹ کرنے ریاست نے پہلے ہی ہر ٹمریز ادارے میں دو پوسٹیں منظور کی ہیں۔ ایک فزیکل ڈائرکٹر اور ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر۔ ان سے توقع کی جاتی ہیکہ وہ کلاس 5 سے انٹرمیڈیٹ دوسرے سال کے 500 سے زیادہ طلباء کو جسمانی تربیت، کھیلوں اور فٹنس روٹین میں شامل کریں گے جس کا مقصد یہ ہیکہ طلباء کو کھیلوں میں باقاعدہ شرکت کے ذریعہ جسمانی برداشت پیدا کرنے، نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور چوکنا رہنے میں مدد فراہم کی جائے۔ حکومت نے طلباء کو منڈل، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ سرکلر اعادہ کرتاہے کہ مناسب جسمانی تعلیم روزانہ اسکول انتظامیہ کا حصہ ہے نہ کہ اختیاری سرگرمی۔ ش