ٹمریز کالج نارائن پیٹ کے طلباء کا شاندار مظاہرہ

   

نارائن پیٹ۔23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زیڈ پی گروانڈ محبوب نگر میں نٹ بال ٹورنمنٹ 20نومبر کو منعقد ہوا جس میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نارائن پیٹ کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا جس میں سب جونیئر کی حیثیت سے محمد مسعود بی پی سی سال دوم اور جونیئر کی حیثیت سے سال اول کے طالب علم عبدالرحمن نے ضلعی سطح پر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل جگدیشور ریڑی’ محمد ظہیر الدین’ کالج وارڈن امتیاز و پی ٹی کے علاوہ دیگر لیکچر رس نے کالج کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں طلباء کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔