ٹمریز کا لجس میں لیکچررس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

نظام آباد۔بی شفیع اللہ سکریٹری تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارے سوسائٹی ( ٹمریز) کے بموجب ضلع نظام آباد میں ٹمریز کے دو اسکولس کو ووکیشنل کالجس کا درجہ دیا گیا ہے جس میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز 4 نظام آباد اور گرلز 2 نظام آباد شامل ہیں ۔لڑکیوں کیلئے MLT ایم ایل ٹی اور MPHW ایم پی ایچ ڈبلیو اور لڑکیوں کیلئے MLT اور ET کورسس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ کالجس کیلئے مذکورہ کورسس کے لکچررس کے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ MLT کیلئے انگریزی لکچرر ، ایم اے انگریزی 50% نشانات کے ساتھ کامیاب کئے ہوں ۔ جنرل فائونڈیشن کورس کیلئے ایم اے اکنامکس 50% نشانات کے ساتھ کامیاب ہوں ۔ بائیو کمسٹری ، مائیکرو بیالوجی اور انائمی کیلئے ایم بی بی ایس ؍ بی ایچ ایم ایس ؍ بی اے ایم ایس ؍ بی پارما ؍ بی ایم ایس ، ایم ایس سی ( میکرو بیالوجی ؍ بی یو ایم ایس ، باٹنی ، کیمسٹری اور بی ایس سی ( ایم ایل ٹی ) اہل ہیں ۔ جبکہ ایم پی ایچ ڈبلیو کیلئے بی ایس سی نرسنگ کامیاب لازمی ہیں ۔ الکٹریکل ٹیکیشن کیلئے بی ای ( الکٹریکل) کامیاب ہوں ۔ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ پرنسپل 8332933473 ۔ 9949586819 پر ربط پیدا کریں یا اپنا بائیو ڈاٹا [email protected] یا [email protected] پر روانہ کریں ۔