حیدرآباد 21 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ کے ریاستی الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی نے خبردار کیاکہ بلدی انتخابات میں ٹنڈر (عبوری) ووٹس ڈالے جانے کی صورت میں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے گی۔ ریاستی الیکشن کمشنر سے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ کسی پولنگ اسٹیشن میں اگر ایک بھی ٹنڈر ووٹ ڈالا گیا تو وہاں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے گی۔ اُنھوں نے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہاکہ بوگس ووٹس دینے والوں اور ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی جاچکی ہے۔