ٹوئٹرکی پبلک پالیسی ڈائریکٹر برائے ہندوستان مہیما کول مستعفی

   

نئی دہلی : ٹوئٹر کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر برائے ہند اور جنوبی ایشیا مہیما کول نے اپنی شخصی مصروفیت کے باعث جنوری میں ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہندوستان ، امریکہ اور جاپان کے بعد تیسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں پر ٹوئٹر کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹوئٹر پر مودی حکومت کیخلاف کئی ٹوئٹس آئے ہیں۔