ٹوئٹر انڈیا نے دودفاتر بند کردیئے

   

نیویارک : ٹوئٹرکارپوریشن نے انڈیا میں اپنے تین دفاتر میں سے دو کو بند کر دیا ہے اور عملے کو گھر سے کام کرنے کا کہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر جس نے گزشتہ سال کے آخر میں انڈیا میں اپنے تقریباً 200 سے زائد عملے میں سے 90 فیصد کو برطرف کر دیا تھا، اب ایک نئی پیش رفت میں، ٹیکنالوجی کمپنی نے نئی دہلی اور ممبئی میں واقع اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔اہم ذرائع نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتا یا کہ کمپنی بنگلورو کے جنوبی ٹیک ہب میں صرف ایک دفتر چلا رہی ہے جس میں زیادہ تر انجینئر رہتے ہیں۔ ارب پتی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسک نے 2023 کے آخر تک ٹویٹر کو مالی طور پر مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دنیا بھر میں عملے میں کمی کی ہے اور کئی دفاتر کو بند کر دیا ہے۔تاہم ہندوستان میٹا سے لے کر گوگل تک تمام بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ کمپنیاں دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے انٹرنیٹ میدان میں طویل مدتی منصوبے شروع کر رہی ہیں۔