ٹوئٹر اور فیس بک سے مایوس ٹرمپ کا سوشل ایپ بنانے کا فیصلہ

   

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر ان کے اکاونٹس پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک
’ TRUTH Social‘
بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیاکے مطابق ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا
(Beta version)
لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ ا سٹور پر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آ پ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔