ٹوئٹر میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے دکھائے: سربیائی صدر

   

کوسوہ : سربیا کے آمرانہ طرز حکومت کے حامل صدر الیگزانڈر ووْچچ نے کہا ہے کہ ٹوئٹر امریکی صدر ٹرمپ کی طرح ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے دکھائے۔ یہ بات اہم ہے کہ سیربیا میں متعدد میڈیا ہاؤسس پر ان کے کنٹرول کے تناظر میں ٹوئٹر نے ان میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس کے ساتھ ’’حکومت کے حامی” لکھنا شروع کر دیا ہے۔ رواں برس جنوری میں امریکی کانگریس پر مشتعل افراد کے حملے کے تناظر میں ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹس معطل کر دیے تھے۔