ٹوئٹر نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کر دیئے

   

بیجنگ ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے مبینہ طور پر پراپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے ہزاروں اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔ مجموعی طور پر 32,242 اکاؤنٹس معطل کیے گئے۔ ٹوئٹر نے جمعرات کی شب اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اکثریتی طور پر چین، روس اور ترکی سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث معطل کیا گیا۔ ان میں سے اکثریتی ساڑھے تیئس ہزار اکاؤنٹس کا تعلق چین سے ہے، جو ٹوئٹر کے مطابق ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں اور کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص نظریئے کیتشہیر کررہے تھے۔