واشنگٹن : صدر ڈونالڈ ٹرمپ 17 نومبر سے ٹوئٹر پر اپنے 133,902 فالوورس کھو چکے ہیں جبکہ صدر منتخب جوبائیڈن کو چاہنے والوں کی تعداد میں 1.15 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ سوشیل میڈیا کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Factbase
نے کہا کہ لگاتار 11 دنوں میں ٹرمپ مداحوں میں کمی ہوئی ہے۔ موجودہ طور پر ٹرمپ 88.8 ملین فالوورس ہیں جبکہ بائیڈن کے معاملے میں یہی تعداد 20.2 ملین ہے۔