سان فرانسسکو۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے جمعے کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر یہ الزام عائد کیا ہیکہ انھوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ تشدد کو ہوا رینے کی کوشش کی ہے۔تاہم ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی دلچسپی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ کو اب بھی رسائی حاصل ہے۔