ٹوئٹر کا ہیڈ کوارٹر سان فرانسسکو میں ہی رہے گا:مسک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے کہا ہے کہ کئی کمپنیوں کے شہر چھوڑنے کے باوجود ٹوئٹر کا صدر دفتر سان فرانسسکو میں ہی رہے گا۔ مسک نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا، “بہت سے لوگوں نے ایکس (ٹوئٹر کا نیا لوگو) کو اپنے ہیڈکوارٹر سان فرانسسکو سے باہر لے جانے کی اپیل کی ہے ۔ اس کے علاوہ شہر ایک تباہ کن چکر میں ہے ۔ جہاں ایک کے بعد ایک کمپنی چلی جارہی ہے یاجانے والی ہے ۔ اس لئے انہیں امید ہیکہ ایکس بھی منتقل ہوجائے گا۔ ہم ایسا نہیں کریں گے ۔ آپ کو صرف اس وقت معلوم ہوتا ہے جب بحران ختم ہو جاتا ہے کہ آپ کے حقیقی دوست کون ہیں۔ سان فرانسسکو، خوبصورت سان فرانسسکو ہے، تاہم دوسرے آپ کو چھوڑ دیتے ہیں، ہم ہمیشہ آپ کے دوست رہیں گے ۔ اس سے پہلے دن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جاری ری برانڈنگ کے ایک حصے کے طور پر سان فرانسسکو میں ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹر کی چھت پر ایک بڑا ایکس نشان دکھائی دیا۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شہر کے حکام نے شکایت درج کی اورایکس سائن کی تنصیب کے بارے میں تحقیقات شروع کیں جس میں کہا کہ اس طرح کے کاموں کیلئے حفاظتی وجوہات کی بناء پر اجازت نامہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
غورطلب ہے کہ پیر کو ٹوئٹر نے اپنا لوگو نیلے پرندے سے بدل کر سیاہ اور سفید ایکس لوگو میں تبدیل کر دیا۔