ٹوئٹر کیخلاف ایگزیکٹیو آرڈر کے معاملہ میں ٹرمپ پر مقدمہ

   

واشنگٹن،3جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے غیرسرکاری تنظیم سینٹر فار ٹیکنالوجی سینٹر (سی ڈی ٹی) نے ان کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ سی ڈی ٹی نے چہارشنبہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹرمپ نے ٹوئٹراور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا۔سی ڈی ٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے 28 مئی کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے تھے جو انٹرنیٹ پر غلط معلومات کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی آواز کو کمزور کرتا ہے ۔