ٹوئیٹر نے وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری کے پرسنل اکاؤنٹ کو بند کردیا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: ٹوئیٹر نے وائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کیلین میکنینے کے پرسنل اکاؤنٹ کو بند کردیا ہے۔ جب اس خاتون سکریٹری نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے فرزند کی جانب سے مبینہ رشوت کے متعلق نیوز رپورٹ کو ٹوئیٹر پر شیئر کیا تو ٹوئیٹر نے ان کا اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔ جوبائیڈن کے فرزند کے رشوت کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا اور یہ خبر عام ہوئی تھی۔ ٹرمپ اور ان کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم نے الزام عائد کیا تھا کہ جوبائیڈن کے فرزند ہنٹر بڈن نے یوکرین کی ایک کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹر میں اپنا پوزیشن بنانے کیلئے رقم دیکر اپنے والد تک رسائی حاصل کی تھی۔ ٹوئیٹر نے اس خبر کے شیئر کرنے کے بعد پریس سکریٹری کا پرسنل اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔ پریس سکریٹری نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا تھا کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کی انتخابی مہم کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ امریکی ریاست آئیوا میں ایک انتخابی ریالی کے دوران خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ٹوئیٹر نے ان کے پریس سکریٹری کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے جبکہ وہ سچ پر مبنی رپورٹنگ کررہی تھیں۔ ہمیں ابھی معلوم ہوا ہیکہ نیویارک پوسٹ نے یہ خبر شائع کی ہے۔ یہ ایک بہترین اخبار ہے۔ اس نے لکھا ہیکہ جوبائیڈن اپنے فرزند کی رشوت ستانی کے معاملہ میں خود کے ملوث ہونے سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کی یہ اسٹوری انتخابی عمل کیلئے دھماکہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یوکرین کی اسی کمپنی نے ہنٹربڈن کو ایک ای میل روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں فوری طور پر آپ کے مشورہ کی ضرورت ہے کہ آخر ہم آپ کے اثرورسوخ کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر ہنٹر بڈن کو ان کے والد نائب صدر تک رسائی کیلئے رقم دی گئی تھی۔