نیویارک 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بغداد ائرپورٹ پر امریکہ کے حملے میں ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ٹوئیٹر پر تیسری جنگ عظیم ٹرینڈ کرنے لگا ہے ۔ شمالی کوریا کا قیاس ہے کہ ایران ‘ امریکہ سے بھی پہلے تیسری جنگ عظیم کا آغاز کریگا ۔ایک اور صارف نے تحریر کیا ہے کہ اس کے خیال میں وہ تیسری جنگ عظیم کے لطیفوں پر بے تحاشہ ہنس رہا ہے ۔
