واشنگٹن : ہندوستانی نژاد امریکی وجیا گڈے نے واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹوئیٹر سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ وجیا گڈے ٹوئیٹر میں لیگل پالیسی اینڈ سیفٹی کی سربراہ ہیں۔ وجیا بچپن میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھی اور ٹیکساس میں ان کی پرورش ہوئی۔ وہ کارنل یونیورسٹی کی گرائجویٹ ہیں اور نیویارک یونیورسٹی لا اسکول سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 2011ء میں ٹوئیٹر سے وابستہ ہوئی ۔