ٹوائلٹ سیٹ جیسی گندی ہے اے ٹی ام مشین تحقیق سے سامنے آیا ایک اہم انکشاف

,

   

ترقی کے اس دور میں اے ٹی ایم مشین ہمارے لیے بہت اھمیت رکھتی ہے اس کے بہت سے فوائد ہیں، اس نے کیش کو ساتھ لے جانے والی ضرورت کو ختم کردی ہے۔ جس کی وجہ سے جیب کتروں کو موقع کم فراہم ہوتے ہیں، لیکن سوچیے جس اے ٹی ایم مشین سے آپ کیش نکالتے ہیں اس پر ایک پبلک ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں، اپ کو بھلے ہی اس بات کا یقین نہ ہو لیکن حال میں ہوئی تحقیق سے یہی پتہ چلتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم مشین پر اتنے ہی گندگی اور جراثیم ہوتے ہیں جتنے ٹوائلٹ سیٹھ پر ہوتے ہیں، یہ جراسیم اپکو صحت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اے ٹی ایم مشین کی پیڈس کی جانچ کی جس سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ اس پر موجود جراثیم آپ کو بری طرح بیمار کر سکتے ہیں۔
برطانیہ کے محققین نے اس ریسرچ کے لیے ٹوائلٹ اور اور اے ٹی ایم مشین کے پیڈس نمونے لیے تھے، اور دونوں کی جانچ کی دونوں میں برابر مقدار میں ایسے جراثیم پائے گئے جن سے ڈائریا جیسی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے۔
اس سلسلے میں مائکرو بایولاجسٹ ریچرڈ بیسنگ نے بتایا کہ ریسرچ کے نتائج دیکھ کر خود انکے ہوش اڑ گئے، جانکاری دے دیں کہ اے ٹی ایم مشین اور ٹوائلٹ سیٹ پر جراثیم کا موازنہ کرنے والی یہ ریسرچ ایک اینٹی بیکٹریل پروڈکٹس کمپنی بایاکوٹ نے کروائی تھی۔