ٹوتھ پیسٹ کے بجائے چوہے کا زہر استعمال کرلیا،لڑکی فوت

   

ممبئی : ایک عجیب و غریب واقعہ میں ، ممبئی کے دھاراوی کی ایک 18 سالہ لڑکی نے ٹوتھ پیسٹ کے بجائے ، غلطی سے چوہے کے زہر سے اپنے دانت صاف کر لیے انجانے میں ہوئی اس غلطی کے باعث اسے اپنی جان گنوانی پڑی۔تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ 3 ستمبر کی صبح اس کے گھر پر پیش آیا جب افسانہ خان نامی لڑکی معمول کے مطابق دانت صاف کرنے کیلئے اٹھی اور بدقسمتی سے اس نے نادانستہ طور پر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے پاس رکھی چوہے زہر کریم کی ایک ٹیوب اٹھا لی اور اس سے برش کیا۔اسے ذائقہ اور بو میں فرق کا احساس ہوا اور اس نے منہ سے مہلک زہر کو دھونے کی کوشش کی ، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ اسے پیٹ میں شدید درد سے بے چینی محسوس ہوئی۔ 12 ستمبر (اتوار) کو علاج کے لیے سر جے جے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔