ٹورازم آسٹریلیا کی ہندوستانی کرکٹ پرستاروں کو دعوت

   

٭ آسٹریلیا جو آئی سی سی T20 ورلڈکپ 2020 کا میزبان ہے، اس نے ہندوستان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی نئی ٹورازم مہم شروع کی ہے۔ آسٹریلیا کے ٹورازم بورڈ نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کو مدعو کرتے ہوئے کھیل اور سیاحت سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015 ء کی غیر معمولی کامیابی کے بعد نئی مہم کا مقصد اس ورلڈکپ کیلئے وزیٹرس کے ریکارڈ تعداد درج کرانا ہے۔ ورلڈکپ 2015 ء کی مشترکہ میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے کی تھی جس کیلئے ایک لاکھ انٹرنیشنل وزیٹرس پہنچے۔