ٹورنٹو میں فائرنگ میں کم از کم 5 افرادکی موت

   

Ferty9 Clinic

اوٹاوا:کینیڈا کے ٹورنٹو شہر کے مشرق میں واقع اوشاوا ہوم میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں کم از کم پانچ افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں چار مرد اورایک خاتون شامل ہیں۔اس واقعہ میں زخمی ایک دیگر خاتون کو بھی سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے میڈیا ترجمان جارج ٹڈوس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی شامل ہے۔ اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔