ٹورڈی فرانس سائیکل ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

   

پیرس ۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس29 اگست سے 20 ستمبر تک نائس اور پیرس کے مابین ہوگی۔ ابتدائی تاریخ کے مطابق اسے جون کے اواخر میں ہونا تھا لیکن فرانس میں کیونکہ جولائی کے وسط تک بڑے پیمانے پر لوگوں کے جمع ہونے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پابندی ہے اس لیے اب اسے دوبارہ ترتیب کرتے ہوئے ماہ اگست کے اواخر میںکردیا گیا ہے۔اب 29 اگست کو فرانسیسی شہر نائس سے سائیکلسٹ کی روانگی ہوگی اور 20 ستمبر کو پیرس میں آمد ہوگی۔واضح رہے کہ سائکلنگ کا یہ پریمیئر ایونٹ فرانس میں 1903 سے جاری ہے اور موسم گرما کے اس کھیل کے آغاز میں کبھی اتنی تاخیر نہیں ہوئی۔