حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے پولیس اسٹیشن کلثوم پورہ میں شکایت درج کرائی کہ وقف اراضی پر بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طریقہ سے کچرے کی صفائی کا کام انجام دینے کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ وقف بورڈ کے انسپکٹر آڈیٹر نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ٹولی مسجد کے تحت کاروان کے علاقہ میں 27 ایکر 30 گنٹے وقف اراضی ہے۔ وقف عہدیداروں کی ٹیم نے منیجنگ کمیٹی ارکان کے ساتھ اراضی کا دورہ کیا۔ جس پر پتہ چلا کہ بعض افراد وقف اراضی پر کچرے کو جمع کرنے اور صفائی کا کام انجام دے رہے ہیں۔ مذکورہ افراد نے وقف بورڈ عہدیداروں کو بورڈ نصب کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اراضی پر قبضہ کرسکیں۔ منیجنگ کمیٹی ارکان اور وقف بورڈ کے عہدیداروں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اراضی پر ناجائز قبضہ کی برخاستگی کیلئے پولیس کو فوری کارروائی کرنی چاہیئے۔ صدر نشین وقف بورڈ اور ڈی ایس پی کی ہدایت پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے وقف بورڈ کی درخواست کو کارروائی کیلئے قبول کرلیا۔ر