لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 21 فبروری کو ایس اے ایمپریئل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ یہ پروگرام 4 بجے شام تک جاری رہے گا۔ والدین ضرور شرکت کریں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے۔ ایسے والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشتوں کے متلاشی ہیں وہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ کورونا وباء کے پیش نظر اپنے چہروں پر ماسک لگائے رکھیں اور اپنے ہمراہ دو عدد فوٹو اور بائیڈو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں تاکہ والدین سے مشاورت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔ دو بہ دو پروگرام میں والدین پروگرام میں والدین کی رہبری و رہنمائی کیلئے والینٹرس ان کی مدد کیلئے کاؤنٹرس پر موجود رہیں گے اور وہ ان کی مکمل طور پر رہنمائی کریں گے۔ پروگرام میں تعلیم یافتہ سے لیکر کم تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس بھی رکھے جائیں گے اور والدین اپنا نیا رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں جس کیلئے بائیو ڈاٹاس کو مختلف زمرہ جات کے تحت کاؤنٹرس لگائے جائیں گے جو ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی ای، بی کام، بی اے، بی ایڈ، ایم ایس سی، ایم اے، ایم کام، انجینئرنگ اور معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے کاؤنٹرس رہے گا۔ اس کے علاوہ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس لڑکوں اور لڑکیوں کے کمپیوٹر کی مدد سے مشاہدہ کی سہولت رہے گی۔ جس کے لئے علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ جو والدین گھر بیٹھے رشتوں کا انتخاب کرنا چاہتے ہوں تو ان کے لئے آن لائن رجسٹریشن کاؤنٹر کا نظم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو ملکی اور غیرملکی سطح پر ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے سیاست کے فیس بک، اسکیب، یوٹیوب، سیاست ٹی وی کے ذریعہ سہولت مہیا کی جارہی ہے اور دوبہ دو پروگرام میں رجسٹریشن کاؤنٹر بھی رہے گا اس لئے والدین جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔