ٹولی چوکی میں آٹو ڈرائیور کے قتل کا ملزم اندرون 24 گھنٹے گرفتار

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹولی چوکی پولیس نے آٹو ڈرائیور محمد مزمل عرف ایوب کے قتل کیس کے ملزم کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرلیا۔ اے سی پی ٹولی چوکی سید فیاض نے بتایا کہ 30 اکٹوبر کو حکیم پیٹ کے ساکن 25 سالہ محمد مزمل عرف ایوب کی نعش ایس ایس فنکشن ہال کے قریب دستیاب ہوئی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ پولیس قتل کا مقدمہ درج کیا اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کرکے اِس کیس میں ملوث محمد اسحاق عرف خالد ساکن وادیٔ مصطفی شاہین نگر جو الیکٹریشن ہے کو گرفتار کرلیا۔ اے سی بی نے بتایا کہ مزمل نے رات دیر گئے خالد کے ہمراہ شراب نوشی کی تھی اور دونوں میں موبائیل فون پر تکرار ہوئی جس پر خالد نے آٹو ڈرائیور مزمل کا تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اِس سلسلہ میں پولیس نے قتل کیس کے ملزم کو حکیم پیٹ میں واقع نائن ہلز اویو ہوٹل سے گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے مقتول کا موبائیل فون برآمد کرلیا۔ب