ٹولی چوکی میں ایک خاتون کرونا وائرس سے متاثرہ

,

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : (سیاست نیوز) : ٹولی چوکی کے علاقہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی کے بعد سنسنی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سجاتا نامی 22 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کے مشتبہ علامتیں پائی گئیں اور فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اس خاتون کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ یہاں خصوصی وارڈ میں سجاتا کا علاج جاری ہے ۔ تاہم قطعی طور پر اس خاتون کے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ امکان ہے کہ گاندھی ہاسپٹل میں تشخیص و معائنہ کے بعد سجاتا کے متعلق اعلان کیا جائے گا ۔ سجاتا ڈی مارٹ کی ملازمہ بتائی گئی ہے جو سجاتا ٹولی چوکی کے اڈمس کالونی کی ساکن ہے ۔۔