حیدرآباد۔ ٹولی چوکی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 38 سالہ جہانگیر خاں جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہمایوں نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل دوپہر یہ شخص موٹر سائیکل پر شیخ پیٹ سے مہدی پٹنم جارہا تھا کہ ٹولی چوکی فلائی اوور کے قریب ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس کے مشورہ پر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں جہانگیر فوت ہوگئے۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔