ٹولی چوکی میں نوجوانوں کا شدید احتجاج

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جامعہ نگر فائرنگ اور متنازعہ قانون سی اے اے کے خلاف ٹولی چوکی میں نوجوانوں نے آج رات زبردست احتجاج منظم کیا۔ درجنوں نوجوان اچانک لمرا ہوٹل چوراہا ٹولی چوکی پر نمودار ہوگئے جو اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے ۔ آئین بچانے آئے ہیں ۔ ہم ملک بچانے آئے ہیں ۔ کہ نعرہ بلند کرتے ہوئے دستور کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور شاہین باغ کے احتجاجی خواتین سے مکمل اظہار یگانگت کیا ۔۔