حیدرآباد : 12 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں چلائے جارہے کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک سٹہ باز کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ محمد اصغر ساکن بالریڈی نگرکالونی ٹولی چوکی جاریہ کرکٹ میچس پر سٹہ بازی کا کاروبار چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے fairbook.io موبائیل اپلیکیشن دوبئی کے متوطن ایک سٹہ باز بازی گر سے خریدا اور گجرات کے ایک ساتھی پرتیوش کی مدد سے شہر میں آن لائن کرکٹ بٹنگ چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد اصغر سٹہ کی رقم بذریعہ گوگل پے ، فون پے اور مختلف آن لائن ذرائع سے حاصل کررہا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران ٹاسک فورس نے مذکورہ سٹہ باز کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ نقد رقم اور بینک کھاتوں میں موجود 3.92 لاکھ رقم منجمد کردی ۔ ب